کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ایمرجنسی سے متعلق معاملہ اب ڈیڈ اینڈ کی طرف بڑھتا جارہا ہے۔
فلسطینی دھڑے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ایک ہی ساتھ کرانے پر متفق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بتایا گیا کہ طالبہ نے امریکا جانے کے سلسلے میں ایجنٹ کو 50 لاکھ روپے ادا کیے تھے، طالبہ کو فراہم کردہ دستاویزات جعلی ہونے پر وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔
فیول سبسڈی اسکیم میں شفاف انداز سے سبسڈی دینے پر وزرا و افسران کے اعزاز میں عصرانے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے تمام متعلقہ وزارتوں اور محکموں کی شفاف اسکیم پر پذیرائی کی۔
پتوکی کے علاقے ہلہ میں شوہر نے چوری کے2 سال بعد بیوی ، ساس اور سسر پر مقدمہ درج کرادیا۔
تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ اصولی طور پر مینڈیٹ چوروں کو جواب دینا ضروری نہیں ہے، کے پی میں ترقیاتی کاموں اور عوام کی فلاح وبہبود پر تنقید بدنیتی پرمبنی ہے۔
جامعہ کراچی میں ایل ایل بی میں 150 سے زاید فیل طلبہ کو پاس کرنے کے میگا اسکینڈل کے واقعہ کے بعد جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات انجینئر محمد ناصر خان کو فارغ کر دیا گیا ہے۔
اجلاس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت متوقع ہے: ذرائع
دو پویلین اور ایک فیملی پارک بھی اس اسپورٹس کمپلکس میں تعمیر کیے گئے ہیں۔
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے۔
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے صوبے میں سرکس دیکھنے کو مل رہا ہے،
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے اسد قیصر اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان رابطے سے متعلق وضاحت جاری کی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انتہا پسندی کی سیاست سے سب سے زیادہ نقصان پی ٹی آئی کو ہورہا ہے۔
کے پی کے کے ضلع خیبر کے علاقے ملک شگہ میں پولیس اہلکارکی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی کی بہادر شاہ کے نام سے شناخت ہوئی۔
سی ڈی اے میں 10 جعلی پلاٹوں کی مبینہ الاٹمنٹ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آباد نے مقدمہ درج کیا۔
حنا جاوید کو 20 اگست کو اس کے گھر میں تشدد کے بعد قتل کیا گیا تھا، حنا جاوید کے قتل کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج ہے۔