• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کی نجکاری، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) آمنے سامنے

کراچی (نیوز ڈیسک) قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے) کی نجکاری پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان اختلافات سامنے آگئے ہیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے حکومتی فیصلے کومسترد کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔جبکہ وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت کا کام بزنس چلانا نہیں، وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا ٹینڈر مئی میں مکمل کرلیا جائیگا۔

 شیری رحمٰن نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے یہ پی آئی اے منافع بخش ہو سکتا ہے۔

 یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کردیا کیا تھا کہ اداروں کی نجکاری ضرور ہوگی اور اس میں سرفہرست پی آئی اے ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام بزنس چلانا نہیں بلکہ پالیسیاں بنانا ہے۔ 

بعد ازاں مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کا ٹینڈر مئی میں مکمل کر لیا جائے۔ عطا تارڑ نے مزید بتایا تھا کہ ہوائی اڈوں کی آوٹ سورسنگ بھی جلد مکمل کرلی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید