ملک میں چینی کی قیمتوں کے تعین سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دینے کے لیے معاملہ انتظامی کمیٹی کو بھجوا دیا۔
چینی کی قیمتوں کے تعین سے متعلق کیس کی سماعت جج جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
وکیل نے کہا کہ جولائی اور ستمبر 2021ء میں وفاقی حکومت نے ملک بھر میں چینی کی قیمت کے تعین کا حکم جاری کیا تھا، حکومتی نوٹیفکیشن کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا، فیصلہ شوگر ملز کے حق میں آیا۔
شوگر ملز کے وکیل نے کہا کہ حکومت نے 1977ء میں قیمتوں کے تعین کا قانون بنایا تھا، حکومت نے نوٹیفکیشن 1977ء کے قانون کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا۔