• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کابینہ کا بہترین رمضان پیکیج پر وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کو خراجِ تحسین

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو

پنجاب کی صوبائی کابینہ نے بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی زیرِ صدارت منعقد ہونے والے پنجاب کابینہ کے دوسرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول میں بہتری کی وجہ سے اشیاء کے نرخ نیچے آ رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پوری ٹیم نے رمضان پیکیج اور پرائس کنٹرول کے لیے توقع سے بڑھ کر کام کیا، اگلے سال مستند ڈیٹا کے ساتھ بہتر رمضان پیکیج لائیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بتایا کہ صوبے بھر میں 35 لاکھ سے زائد گھرانوں کو رمضان پیکیج کی ترسیل مکمل ہو چکی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ایک ہفتے تک رمضان پیکیج کی ترسیل کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات سے پیاز اور دیگر اشیاء کی قیمتیں تیزی سے نیچے آ رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید