• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں پارلیمنٹ کی نشست پر باحجاب خاتون منتخب

لندن میں پارلیمنٹ کی نشست پر باحجاب خاتون منتخب ہوگئیں، ضمنی الیکشن میں لیبر پارٹی کی ساگل عبدی ولی 12 ہزار 292 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں۔

42 سالہ عبدی ولی صومالیہ نژاد ہیں، کامیابی پر انہوں نے کہا کہ حلقے کی نمائندگی کرنا اعزاز ہے، حلقے کے عوام امید کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کی نشست سابق وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر کے استعفی کے سبب خالی ہوئی تھی۔

دوسرے نمبر پر گرین، تیسرے پر کنزرویٹیو اور چوتھے پر ریفارم یوکے کے امیدوار آئے۔

شکست کھانے والے گرین پارٹی کے لیڈر زیک پولانسکی کی قیادت بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید