• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف نے اسلام آباد میں جلسہ عام کیلئے درخواست دیدی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جلسہ عام کےلیے درخواست دے دی۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں 23 اور 24 مارچ کی درمیانی شب یا 30 مارچ کو جلسہ عام کرنے کی اجازت مانگی ہے۔

تحریک انصاف کے جلسے کی درخواست ریجنل صدر اسلام آباد عامر مسعود مغل نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو دی ہے۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں جلسہ عام کےلیے ڈی چوک، ایف نائن پارک یا پریڈ گراؤنڈ کی جگہیں مانگی گئیں۔

تحریک انصاف کی درخواست میں مزید کہا گیا کہ تینوں میں کسی بھی جگہ جلسے کی اجازت دی جائے۔

قومی خبریں سے مزید