• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے امارات کے سفیر کی ملاقات، صدر محمد بن زید کا پیغام پہنچایا

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم نے ملاقات کی۔ 

اعلامیہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفیر نے وزیراعظم کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ یو اے ای سفیر نے وزیراعظم کو صدر شیخ محمد بن زید کا نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔ 

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے تہنیتی پیغام پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ 

وزیر اعظم نے سفیر سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ پاکستان یو اے ای سے سیاسی خیر سگالی کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ 

انھوں نے غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے کیلئے ایس آئی ایف سی کے کردار پر روشنی ڈالی۔ اعلامیہ کے مطابق متحدہ عرب امارات تقریباً 1.8 ملین پاکستانیوں کی میزبانی کر رہا ہے۔ 

اعلامیہ کے مطابق امارتی سفیر نے شیخ محمدبن زیدکی جانب سے وزیراعظم کویو اے ای کے دورے کی دعوت دی۔ وزیر اعظم نے دعوت قبول کرتے ہوئے یو اے ای کے صدر کو بھی دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید