• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار پہلے غیر ملکی دورے پر برطانیہ روانہ

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—فائل فوٹو
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—فائل فوٹو

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار پہلے غیر ملکی دورے پر برطانیہ روانہ ہو گئے۔

ذرائع وزارتِ خارجہ کے مطابق لندن میں ایک روزہ قیام اور سرکاری مصروفیات کے بعد وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار برسلز روانہ ہوں گے۔

وزارتِ خارجہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار برسلز میں نیوکلیئر سیکیورٹی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیوکلیئر سیکیورٹی سمٹ میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کو پاکستان کی نمائندگی کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نامزد کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید