• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائفر کیس میں عدالت سے ریلیف کیلئے پُرامید ہیں، بیرسٹر گوہر


چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ وہ سائفر کیس میں عدالت سے ریلیف کےلیے پُرامید ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ سماعت میں ابتدائی کارروائی ہے، ابھی ایک دو دن لگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سائفر  کیس میں قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے، اس میں کوئی ثبوت بھی نہیں ہے، ہمیں امید ہے عدالت ہمیں ریلیف دے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ عدالت سے التجا ہے، جس طریقے سے کیسز چلے ہیں اسی طریقے سے جلد سے جلد فیصلہ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ریمانڈ بیک والا کیس نہیں ہے، یہ 100 فیصد بریت کا کیس ہے۔

قومی خبریں سے مزید