• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر سیف کا بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی کے معاملے پر ردعمل


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی کے معاملے پر ردعمل دیا ہے۔

پشاور سے جاری بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ پنجاب حکومت بانی پی ٹی آئی کو سیکیورٹی نہیں دے سکتی تو انہیں خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کر دے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات سے متعلق پابندیوں سے تمام قیدیوں کے لیے مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز پنجاب میں کام کی بجائے فوٹو شوٹ میں مصروف ہیں۔ پنجاب میں اپنی حکومت کی نااہلی نالائقی چھپانے کے لیے ڈرامہ بازی ہو رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید