• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے اور ایران کی صورتحال پر تبادلہ خیال

فوٹو: پی ٹی وی
فوٹو: پی ٹی وی 

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ٹیلیفون کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے اور ایران کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے ایران کے خلاف بلا جواز حملوں کی سخت مذمت کی، کشیدگی میں فوری کمی اور سفارت کاری کی بحالی پر زور دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے سعودی عرب، قطر، یو اے ای، کویت، بحرین اور عراق کے ہم منصبوں سے بھی رابطہ کیا اور کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے اپنی سر زمین کاغلط استعمال روکیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے خلاف جارحانہ کارروائیاں کر رہے ہیں، ایران تمام دفاعی اور عسکری صلاحیتوں کو خود مختاری کے تحت استعمال کرے گا۔

دوسری جانب روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے بھی ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ایران پر بلا اشتعال حملوں کی مذمت کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید