آسٹریلیا کی ایک فریش فروٹ کمپنی نے گالف بال کے برابر لگ بھگ 20 اعشاریہ 4 گرام وزنی بلیو بیری (فروٹ) کاشت کرکے وزنی ترین بلیو بیری کا گنیز ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
کوسٹا گروپ کا آسٹریلیا کے نیو ساؤتھ ویلز میں واقع کورنڈی فارم میں 13 نومبر 2023 کو تیار ہونے والا یہ ریکارڈ توڑ بلیو بیری، ایٹرینا ورائٹی کے پھل کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے، جو اس کے ذائقے میں کسی بھی کمی بیشی کے بغیر بڑے سائز کے پھل کی پیداوار کی شہرت رکھتا ہے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ اس فارم کے ایک کاشتکار انچارج نے بتایا کہ یہ بلیو بیری تیار فصل میں شامل ان 20 پھلوں میں سے ایک ہے جو ایک ہی وزن اور سائز کے حامل ہیں۔
جب ان بلیو بیریز کے سائز اور وزن کا جائزہ لیا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ اس نے سابق ریکارڈ توڑ دیا ہے جو اس سے 4 گرام کم تھا۔
پچھلا ریکارڈ 2020 میں مغربی آسٹریلیا میں کاشت کے دوران تیار ہونے والے بلیو بیری کا تھا جس کا وزن 16.20 گرام تھا۔