فرانس کے ایک معروف فیشن برانڈ نے حال ہی میں اپنے ہینڈ بیگ کا منفر ورژن متعارف کروایا ہے، جو کرہ ارض پر موجود ہلکے ترین ٹھوس مادے ’ایروجیل‘ سے تیار کیا گیا ہے۔ ہینڈ بیگ کا وزن حیران کن طور پر صرف 37 گرام ہے۔
کوپرنی نامی کمپنی ہر سال اپنے سوائپ بیگ نئے ورژن کو نئے، منفرد اور فکر انگیز انداز میں تخلیق کرتی ہے۔ رواں سال کمپنی نے اس بیگ کو مزید جدت کے ساتھ پیش کیا ہے۔
فرانسیسی برانڈ نے یونان کے محقق اور بصری آرٹسٹ لونیس مائیکلاڈیس کے ساتھ مل کر ’ایروجیل‘ نامی مواد کی مدد سے دنیا کا سب سے ہلکا ہینڈ بیگ تیار کیا۔
سلیکا ایروجیل دنیا کا سب سے ہلکا ٹھوس مواد شمار کیا جاتا ہے، یہ 99 فیصد ہوا اور صرف ایک فیصد شیشہ پر مشتمل ہوتا ہے۔
اسے اسٹینلیس سٹیل کے سانچے میں خاص خشک کرنے والے عمل کے ذریعے تیار کیا جاتا ہے، جو خاص درجہ حرارت اور دباؤ کے زیر اثر مائعات کو شیشے میں تبدیل کردیتا ہے۔