سرگودھا کے علاقے خیابان شیر میں مالک مکان نے چوری کے الزام میں گھریلو ملازم میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنادیا۔
پولیس کے مطابق 60 سالہ صفیہ اور 59 سالہ احمد کو ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد کے باعث خاتون کے چہرے اور بازوؤں پر زخم آئے جبکہ تشدد کرکے خاتون کے شوہر کے دانت توڑ دیے۔
متاثرہ خاتون کا موقف ہے کہ 15 سال سے گھر میں ملزم ہیں، چوری نہیں کی، 2 ماہ کی تنخواہ نہیں دی وہ مانگی تو چوری کا الزام لگادیا، ہم سے 14 ہزار روپے بھی چھین لیے، ساری رات تشدد کرتے رہے۔
پولیس کے مطابق خاتون کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے میاں بیوی کا میڈیکل کرا لیا ہے، رپورٹ کا انتظار ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔