خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وفاقی حکومت کو دھمکی دے دی ہے۔
پشاور سے جاری بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کسی میں ہمت میں تو انہیں گرفتار کرکے دکھائیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت اپنی حرکتوں سے باز آجائے، اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتے تو ہم دیکھتے ہیں، یہ کیسے حکومت چلاتے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ مریم نواز، نواز شریف اور آصف زرداری پر ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف آئی آر درج ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں دھمکیاں دینے سے اجتناب کریں، ایسا نہ ہو کہ آپ کے گھر پولیس بھیج دیں۔
علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ لوگوں کی آپس میں لڑائی ہو، لیکن ہم گریز کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پر جعلی ایف آئی ار درج ہیں ،چیلنج کرتا ہوں مجھے گرفتار کریں، یہ آئے تو پتہ چل جائے گا کہ کس میں کتنا زور اور دم ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہمارے صوبے کے لوگوں کو کمزور سمجھ رہے ہیں، ہمارے کلچر میں نہیں کہ عورت سے متعلق بات کریں۔