• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی میں دنیا کا تنگ ترین گھر جہاں سے دو افراد بیک وقت نہیں گزر سکتے

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

کاسا ڈو کوریوو المعروف ’ہاؤس آف اسپائٹ‘ اٹلی کے جزیرے سسلی کے ایک گاؤں پیٹرالیا سوٹانہ میں واقع ایک عجیب وغریب قسم کا گھر ہے اور اسے دنیا تنگ ترین گھر بھی کہا جاتا ہے۔ 

اس چھوٹے سے گاؤں کی آبادی دو ہزار نفوس پر مشتمل ہے جو کہ سسلی کے صدر مقام پلرمو صوبے میں موجود کوہ میڈونی کے مرکز میں ہے۔ 

یہاں اٹلی کا نہایت ہی غیر معمولی سیاحتی عجوبہ ایک نارمل گراؤنڈ فلور اور اوپر کی سطح کا دو منزلہ مکان ہے، جو صرف ایک میٹر چوڑا ہے اور یہ کاسا ڈو کوریوو المعروف ہاؤس آف اسپائٹ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ 

اسکی چوڑائی اس قدر کم ہے کہ یہاں کل وقتی طور پر رہائش تو دور کی بات ہے بلکہ یہ دو افراد کے گزرنے کے لیے بھی ناکافی ہے۔ 

آپسی جھگڑے کے بعد اسکی عمارت اس طرح سے ڈیزائن کی گئی ہے کہ پڑوس کی کھڑکی کی ویو کو بلاک کیا جاسکے۔ 

اسکے بارے میں گمان ہے یہ عمارت دو پڑوسیوں کے تنازع کے دوران 1950 کے عشرے میں بنائی گئی، اس زمانے میں یہ غیر عمومی نہیں تھا کہ لوگ اپنی رہائش کو عمودی طور پر بنائیں اور ایک اور فلور بنانے کے لیے پڑوسی سے اجازت لینا ہوتا تھا لیکن اس تنگ ترین مکان کے معاملے میں دراصل مالک مکان کا انتقامی جذبہ کارفرما تھا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید