سابق کپتان وقار یونس نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے متعلق تجاویز دے دیں۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل جیسے بڑے برانڈ کےلیے 6 ٹیمیں بہت کم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 2025 کم از کم 8 ٹیموں کی حقدار ہے۔
وقار یونس 2023 کے ایونٹ کا حوالے دیتے ہوئے سوال کیا کہ گزشتہ برس پی ایس ایل کے دوران ویمن ٹیموں کے تین میچز ہوئے تھے، اس مرتبہ ویمن میچز کا کیا ہوا؟
لیگ کے دوران اردو میں کمنٹری پر وقار یونس نے کہا کہ اردو کمنٹری کےلیے الگ چینل اور سیٹ اپ ہونا چاہیے۔
آخر میں انہوں نے لکھا کہ اس وقت یہ چند مشاہدات اور تجاویز ہیں