• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ماہی گیروں کے جال میں پھر اربوں روپے کی ’سوا‘ مچھلی پھنس گئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے قریب کیٹی بندر کے ماہی گیروں پر قسمت کی دیوی مسلسل مہربان ہے۔

کیٹی بندر کے قریب ماہی گیروں کے جال میں پھر نہایت قیمتی اور نایاب اربوں روپے مالیت کی ’سوا‘ مچھلی آ گئی۔

کوسٹل میڈیا سینٹر کے ترجمان کمال شاہ کے مطابق جال میں پرسوں ’سوا‘ مچھلی کا بڑا کیچ آیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ 3 کشتیوں کو ’سوا‘ مچھلی کے 700 دانے ملے ہیں۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تیکنیکی مشیر معظم خان کے مطابق سوا مچھلی مارچ اپریل میں انڈے دینے کے لیے جمع ہوتی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں شکار سے ’سوا‘ مچھلی کے معدوم ہونے کا خطرہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید