• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: کتے نے اپنا سر ٹائر کے رم میں پھنسادیا

صابن اور پانی کی مدد سے کتے کی گردن کو رم سے نکالنے کی تمام کوششیں ناکام رہیں۔
صابن اور پانی کی مدد سے کتے کی گردن کو رم سے نکالنے کی تمام کوششیں ناکام رہیں۔

امریکا میں ایک کتے نے اپنا سر ناکارہ ٹائر کے رم میں پھنسادیا، کافی تگ و دو کے بعد اسے اس مشکل سے نجات دلوائی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق ڈیزی نامی کتے نے گھر میں موجود ایک ٹائر کے رم میں گردن پھنسا لی تھی، صابن اور پانی کی مدد سے کتے کی گردن رم سے نکالنے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی تھیں۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ پلازما کٹر کی مدد سے کتے کی گردن کو رم سے باہر نکالا گیا، اس عمل میں کتے کوئی ضرر نہیں پہنچی اور بالکل ٹھیک ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید