• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور پولیس کے جوانوں کی بروقت کارروائی، ڈاکو ہتھیار ڈالنے پر مجبور


لاہور پولیس کے جوانوں کی بروقت کارروائی نے ڈاکوؤں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کردیا۔

جوہر ٹاؤن کی ڈیری شاپ میں 4 ڈاکو لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس اہلکار پہنچ گئے۔

پولیس کی فائرنگ سے بچنے کے لیے ڈاکوؤں نے کبھی ڈیپ فریزر کو تو کبھی کیش کیبنٹ کو ڈھال بنایا۔

تاہم سامنے مورچہ بند لاہور پولیس کے جوانوں نے انہیں فرار ہونے کا موقع نہیں دیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دیگر 3 ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہوگئے۔

ڈاکوؤں نے جیسے ہی ہتھیار ڈال کر ہاتھ اوپر کیے تو یرغمال بنائے گئے افراد نے ان کی خوب دھنائی کی۔

پولیس اہلکاروں نے مداخلت کر کے ڈاکوؤں کو شہریوں سے بچایا اور تھانے منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک اور گرفتار ہونے والے تمام ڈاکو ریکارڈ یافتہ ہیں۔

قومی خبریں سے مزید