• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی ایل میچ میں کیمرے نے شاہ رخ خان کو سگریٹ پیتے پکڑ لیا

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

انڈین پریمیئر لیگ کا آغاز بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے لیے کچھ خاص نہ ہوا جس کی وجہ سے انہیں شائد تنقید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور شائد نہیں بھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان آئی پی ایل کی فرنچائر کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کو اونر ہیں جو کہ پہلا میچ دیکھنے کے لیے ہفتے کو اسٹیڈیم پہنچے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایڈن گارڈنز میں آئی پی ایل کے اپنے پہلے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد حیدرآباد سن رائزرز کو شکست دے دی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان اسٹیڈیم میں مخصوص اور مشہور شخصیات کے ایریا میں موجود تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کی تھی اور اننگ کے 11 ویں اوور کے دوران اسٹیڈیم میں موجود شاہ رخ خان پر اچانک کیمرا آیا تو لوگوں نے دیکھ لیا کہ وہ سگریٹ پی رہے ہیں۔


ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ رخ خان کو بھی شاید اس بات کا احساس ہو گیا تھا جس پر انہوں نے فوراً ہی اپنا ہاتھ نیچے کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو اس کے بعد اب تنقید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید