• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر پورٹ حملے کے دہشتگرد کی بہن کی لاش حوالے کرنے کی درخواست

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر حملے میں ملوث دہشت گرد کریم جان کی بہن نے لاش کی حوالگی کے لیے سول اسپتال گوادر کو درخواست دے دی۔

ہلاک دہشت گرد کریم جان کی بہن نے اسپتال میں لاش کی شناخت کر لی۔

بہن کا بیان میں کہنا ہے کہ کریم جان دہشت گرد تنظیم بی ایل اے (مجید بریگیڈ) کا رکن تھا، کریم جان بلوچ کا نام یکجہتی کونسل کے مسنگ پرسن کی لسٹ میں بھی تھا۔

دہشت گرد کریم جان ولد فضل بلوچ تربت کا رہائشی تھا جو 25 مئی 2022ء کو لاپتہ ہوا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلے دہشت گرد امتیاز ولد رضا محمد بھی لاپتہ افراد کی فہرست میں تھا، دہشت گرد امتیاز احمد بھی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مارا گیا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد عبدالودود ساتکزئی بھی لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل تھا جو مچ حملے میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارا گیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے سیکیورٹی فورسز نے بی ایل اے کے دہشت گردوں کی گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کمپلیکس گوادر پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔

سیکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی میں بی ایل اے کے تمام 8 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید