• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان کے قریب ٹرین کی بوگیوں کا جوائنٹ ٹوٹ گیا


رحیم یار خان کے قریب بہاء الدین ذکریا ایکسپریس کی بوگیوں کا جوائنٹ ٹوٹ گیا۔

چلتی ٹرین کی بوگیوں کا جوائنٹ ٹوٹنے سے ٹرین 2 حصوں میں تقسیم ہوگئی۔

انجن ڈرائیور ٹرین کی آدھی بوگیوں کو لے کر کئی کلو میٹر آگے نکل گیا تھا۔

ٹرین واپس آنے اور پیچھے رہ جانے والی بوگیاں کو جوڑ کر واپس لے جانے میں 2 گھنٹے کا وقت لگا۔

کراچی سے ملتان جانے والی بہاالدین ذکریا ایکسپریس لیاقت پور کے مقام پر 2 حصو میں تقسیم ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید