• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کیلئے درخواست، ایڈووکیٹ جنرل و ایڈیشنل اٹارنی جنرل طلب

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں نہ ملنے کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو طلب کر لیا، جبکہ سماعت ملتوی کر دی۔

دورانِ سماعت سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی درخواست پشاور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہے، اس پر فیصلہ محفوظ ہے۔

درخواست گزار سنی اتحاد کونسل کے وکیل نے استدعا کی کہ اٹارنی جنرل کو بھی سن لیں، وہ بھی اس میں فریق ہیں۔

عدالت نے قرار دیا کہ یہ کیس اسی ہفتے کے لیے لگے گا، 2 سے 3 دن میں لگ جائے گا، اگلی سماعت پر جواب طلب کریں گے اور دلائل بھی ہوں گے۔

درخواست گزار سنی اتحاد کونسل کے وکیل نے کہا کہ ہم نے پہلے دن ہی درخواست کی تھی کہ اس پر لارجر بینچ بننا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید