• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
--- تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
--- تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی عدالت نے 46 برس سے پینشن کی منتظر 91 سالہ خاتون کی پینشن جاری کرنے کے لیے انتظامیہ کو 1 ماہ کا وقت دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اڑیسہ کے شہر کیندرپاڈا کے سوریاونشی میور وکاس نامی ضلعی کلکٹر کو عدالت نے ایک ماہ کا وقت دیا ہے کہ وہ 46 برس قبل وفات پانے والے اسکول ٹیچر کی بیوہ کو ماہانہ پینشن کا اجرا کرے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کا کیس گزشتہ 4 ماہ سے بھارتی عدالت میں زیر سماعت تھا۔ خاتون کے شوہر کی وفات 46 برس قبل 26 اگست 1977 کو ہوئی تھی۔

ابتدائی طور پر عدالت نے گزشتہ برس 15 نومبر کو فیصلہ سناتے ہوئے 2 ماہ میں تمام بقایہ جات کے ساتھ پینشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا جس پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں خاتون نے توہین عدالت کا کیس دائر کیا۔

تاہم اب ایک بار پھر بھارتی عدالت نے کیندرپاڈا کے ضلعی کلکٹر کو 1 ماہ کے اندر اندر پینشن جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید