امریکی حکام نے کہا ہے کہ ایران پر عراقی کردوں نے زمینی حملہ شروع کردیا ہے۔
امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ایک اہلکار نے کہا کہ ایک ہزار عراقی کردوں نے ایران کے خلاف زمینی کارروائی شروع کردی ہے اور ہزاروں کرد سرحد پار کر کے ایرانی علاقوں میں داخل ہورہے ہیں۔
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بھی کہا تھا کہ امریکی فوج تو ایران کیخلاف باغیوں کو مسلح نہیں کررہی تاہم انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکی حکومت کے دیگر حصے ممکنہ طور پر اس کام میں شریک ہوں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا اور اسرئیل پچھلے ایک سال سے کرد ملیشیا کو مسلح کررہے تھے اور نجف کے صحرائی علاقے میں 4 سے 7 ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کردوں کے لیے اسلحہ گرایا گیا تھا۔
دوسری جانب ایرانی خبر ایجنسی نے 3 سرحدی صوبوں میں کرد جنگجوؤں کے عراق سے ایران میں داخل ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔