• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کے جہاز نے سمندر میں 8 ایرانی ماہی گیروں کو بچالیا

فوٹو فائل
فوٹو فائل

پاک بحریہ کے جہاز نے آتشزدگی کا شکار ہونے والے ایرانی کشتی کے 8 ماہی گیروں کو سمندر میں بچالیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی پر موجود عملے نے امدادی کال کی اور کشتی پر آگ لگنے کی اطلاع دی۔ کشتی چھوڑنے سے قبل عملے نے آگ بے قابو ہونے کے بارے میں بتایا۔

پی این ایس یرموک نے کال سنتے ہی انسانی ہمدردی کے تحت انتہائی سبک رفتاری سے موقع پر پہنچ کر کامیاب ریسکیو آپریشن کیا۔ پاک بحریہ کے جہاز نے تمام ماہی گیروں کو کامیابی سے ریسکیو کرنے کے ساتھ ساتھ بے قابو آگ کو بجھانے میں احسن کردار ادا کیا۔

فوری اور پیشہ وارانہ امدادی کوششوں کے نتیجے میں سمندر سے تمام 8 ماہی گیروں کو بحفاظت نکال گیا۔

بین الاقوامی پانیوں میں انسانی ہمدردی کے تحت کامیاب ریسکیو آپریشن پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور ہمہ وقت تیار رہنے کا عملی نمونہ ہے۔ پاک بحریہ مادر وطن کی بحری حدود کا دفاع کرتے ہوئے عالمی بحری قوانین کے تحت سمندر میں انسانی زندگی کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

قومی خبریں سے مزید