• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی سے اسرائیل کی 1 اور پرواز واپس دبئی اُتار لی گئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

دبئی سے تل ابیب جانے والی ایک اور پرواز کو واپس دبئی میں اتار لیا گیا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز کو دورانِ سفر واپس دبئی کی طرف موڑا گیا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز کا رخ آج صبح پیش آئے واقعے کے مقام سے دبئی کی جانب موڑا گیا، پرواز کو واپس دبئی پہنچنے میں ممکنہ طور پر 2 گھنٹے لگیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دبئی سے تل ابیب جاتے ہوئے ہنگامی صورتِ حال کا سگنل جاری کرنے والی پرواز سعودی عرب میں باحفاظت لینڈ کر گئی تھی۔

دبئی سے اسرائیل کی پرواز FZ1073 کی منزل تل ابیب تھی جس کے حوالے سے ابتدائی اطلاعات میں ہائی جیکنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا، طیارے سے ہنگامی ایمرجنسی کوڈ 7700 اور پھر ہائی جیکنگ کا کوڈ 7500 جاری کیا گیا تھا۔

ہنگامی صورتِ حال کے بعد طیارے نے اردن کی فضائی حدود میں فوری طور پر نیچے آتے ہوئے یو ٹرن لیا اور اپنا رخ سعودی عرب کی جانب موڑ لیا تھا، تشویش ناک صورتِ حال کے پیشِ نظر اسرائیل نے اپنے جنگی طیارے فضا میں روانہ کر دیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید