• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کی نجکاری کا دوسرا اور اہم ترین مرحلہ عبور


پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کا دوسرا اور اہم ترین مرحلہ عبور کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے 11 رکنی بورڈ کی منظوری دے دی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے خصوصی اجازت حاصل کر کے کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے بورڈ کا چیئرمین سابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کو تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے 11 رکنی بورڈ میں 7 خود مختار ڈائریکٹرز اور 4 سرکاری افسران کے نام شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے واجبات اور اثاثے ہولڈنگ کمپنی میں منتقل کیے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید