جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں 50 برس تک قائم رہنے والا روگن میگنے ہکوبوٹسوکن یا اسپیکٹیکلز میوزیم چشموں کی خریداری کیلئے نا صرف جاپان بلکہ ممکنہ طور پر دنیا بھر میں سب جانی پہنچانی جگہ مانا جاتا تھا۔
ٹوکیو میں مینامی۔ایکیبوکورو کا یہ علاقہ پورے جاپان اور غالباً دنیا بھر میں آئی گلاسز اور سن گلاسز کی شاپنگ کے لیے مشہور ہے۔
حالانکہ ایک زمانے میں یہ اپنے بانی اور طویل عرصے تک مالک رہنے والے یوتاکا تاکیئی کی زیر قیادت ایک عام سا ویئر ہاؤس ہوا کرتا تھا، پھر اس میں پروڈکٹس کی فروخت کےلیے ایک بڑا ایڈورٹائزمنٹ ادارہ بن گیا۔
لیکن حقیقی طور پر اسے چشمے کا میوزیم بنانے میں اس کے سامنے کا منفرد حصہ تھا جہاں ہزاروں رنگ برنگے چشموں کے جوڑے ایک بڑے دھاتی فریم پر لگے ہوئے تھے۔
ایسا لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کے لیے کیا گیا تھا، وقت گزرنے کے ساتھ اس علاقے میں آنے والے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا اور پوری دنیا میں مشہور ہوا۔
یہاں کی ایک خاص بات چشموں کی انتہائی ارزاں قیمتیں تھیں جو کہ تین سو ین (دو ڈالر) تک ہوا کرتی تھیں۔
بدقسمتی سے مارچ 2022 میں اپنے قیام کے 50 برس بعد یوتاکا تاکیئی نے اپنے اس منفرد اسٹور کو کوویڈ لاک ڈاؤن پر مختلف وجوہات کی بنیاد پر جس میں ان کی پیرانہ سالی( 76 سال عمر) بھی شامل ہے بند کرنے کا اعلان کیا۔