• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوثیوں کے 72 گھنٹوں میں چھ جہازوں پر ڈرون اور میزائل حملے

کراچی(نیوز ڈیسک)یمن کے حوثی جنگجوؤں نے گزشتہ روز کہا کہ انہوں نے خلیج عدن اور بحیرہ احمر میں گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران بحری جہازوں پر ڈرون اور میزائلوں سے چھ حملے کیے ۔گروپ کے فوجی ترجمان یحییٰ ساریہ نے ایک بیان میں کہا کہ حوثیوں نے پریٹی لیڈی جہاز کے علاوہ جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ وہ اسرائیل کی طرف جا رہا تھا، مارسک سراٹوگا، اے پی ایل ڈیٹرائٹ اور ہوانگ پو پر حملہ کیا اور ان کی شناخت امریکی یا برطانوی کے طور پر کی۔یحیٰ ساریہ نے مزید کہا کہ اس گروپ نے بحیرہ احمر میں دو امریکی ڈیزاسٹرجہازوں کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے شہر ایلات پر بھی حملہ کیا۔فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا ڈرونز یا میزائلوں سے کون سے اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید