• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسکو حملہ امریکا، برطانیہ اور یوکرین نے کرایا، روسی انٹیلی جنس چیف

کراچی (نیوز ڈیسک) روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس (ایف ایس بی) کے ڈائریکٹر الیگزینڈر بورتنیکوف نے بتایا ہے کہ ماسکو کے کنسرٹ ہال حملے میں امریکا، برطانیہ اور یوکرین ملوث ہیں۔

 حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 139؍ تک جا پہنچی ہے۔

 اگرچہ یوکرین نے اس حملے میں ملوث ہونے کے روسی الزامات کی تردید کی ہے تاہم بورتنیکوف کا کہنا تھا کہ اسلامی شدت پسندوں نے کارروائی کی اور ان کی مدد مغربی ممالک کی اسپیشل سروس فورس نے کی، اس پورے معاملے میں یوکرین براہِ راست ملوث ہے۔

 انہوں نے روسی صدر پوتن کا دعویٰ دہراتے ہوئے کہا کہ چار مسلح افراد یوکرین فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ انہیں گرفتار کیا گیا، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یوکرین ملوث ہے۔

 دوسری جانب مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ ان کی انٹیلی جنس اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ اسلامک اسٹیٹ کی خراسان شاخ ذمہ دار ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید