• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہریانہ، ہولی کی رات شرپسندوں کی مسجد کا گیٹ نہ کھولنے پر فائرنگ، ملزمان فرار

کراچی(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست ہریانہ کے سائبر سٹی گروگرام کے دیوی لال نگر میں ہولی کی رات ہنگامہ برپا ہوگیا۔ اسکارپیو میں سوار شرپسندوں نے مسجد کے باہر فائرنگ کی۔ گولی چلنے کی آواز سن کر لوگ گھر وں سے باہر نکل آئےتو ملزمان فرار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ پولیس نے یہاں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج حاصل کر لی ، پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کے نمبر کے ذریعے پر ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے،انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔عینی شاہدین کے مطابق پیر کی رات تقریباً 11بج کر45 منٹ پر ایک اسکارپیو کار دیوی لال نگر کی گلی نمبر 9 میں پہنچی اور گلی میں مڑنے لگی۔

دنیا بھر سے سے مزید