• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں اغواء ہوئے 3 پاکستانی بازیاب، ملزم گرفتار

’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب

ایران میں اغواء ہونے والے 3 پاکستانیوں کو بازیاب کرا کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق زیارت ویزے پر گئے 3 شہریوں کو ایران پہنچنے پر اغواء کر لیا گیا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ انسانی اسمگلروں نے شہریوں کی رہائی کے لیے 20 لاکھ روپے کی رقم وصول کی۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ اغواء کار مغویوں پر تشدد کی ویڈیو ان کے اہلِ خانہ کو بھیج کر مزید رقم کا تقاضہ کرتے تھے۔

ترجمان ایف آئی اے نے یہ بھی بتایا ہے کہ بازیاب افراد میں محمد عدنان، کاشف محبوب اور محمد داؤد شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید