• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہولی پر ایک بھارتی گاؤں میں مرد ساڑھی اور زیور کیوں پہنتے ہیں؟

تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

ہولی تو رنگوں اور خوشیوں کا نام ہے لیکن بھارت میں ایک گاؤں میں اس دن مرد ساڑھی اور زیور پہنتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے ایک گاؤں میں قدیم زمانے سے ایک عجیب روایت چل رہی ہے جس کے مطابق ہولی کے موقع پر مرد خواتین کے لباس پہنتے ہیں، اس دن مرد خوبصورت ساڑھیاں اور زیور پہنتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس دن مرد خود کو پھولوں سے بھی سجاتے ہیں اور پوجا بھی کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ رسم آج کی نہیں بلکہ یہ سب دہائیوں سے چلتا آرہا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق ایسا مذہبی سوچ کے مطابق اور خاندانی خوشی حاصل کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔

بھارت میں ان مردوں کا یہ عقیدہ ہے کہ ان کے خدا انہیں خواتین کے روپ میں دیکھ کر  خوش ہوتے ہیں اور ان کی منت مرادیں جلدی قبول کرتے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید