شانگلہ کے علاقے بشام میں چینی قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بشام کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) تھانےمیں ایس ایچ او کی مدعیت میں درج ہونے والے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق فول پروف سیکیورٹی میں چینی قافلہ اسلام آباد سے داسو ڈیم کوہستان جارہا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق راستےمیں خودکش بمبار نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کانوائے کی کوسٹر سے ٹکرادی، جس کے بعد دھماکے سےکوسٹر میں آگ لگ گئی اورکھائی میں جاگری۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز شانگلہ کے علاقے بشام میں چینی قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں 5 چینی شہریوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔