کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن فرنٹیئر کالونی میں گھر میں گھس کر فائرنگ سے خاتون جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ویسٹ حفیظ الرحمان بگٹی کا کہنا ہے کہ خاتون کچھ سال سے اپنے شوہر سے علیحدہ رہ رہی تھی۔
ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے جس وقت گھر میں گھس کر فائرنگ کی دونوں خواتین افطار کیلئے بیٹھی تھیں۔
حفیظ الرحمان بگٹی کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔