• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیٹا چوری پر نادرا میں ایک درجن کے قریب افسران کے خلاف تادیبی کارروائی

ڈیٹا چوری ہونے کے معاملے پر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی  (نادرا) نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی سفارش پر کارروائی کا آغاز کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نادرا میں ایک درجن کے قریب افسران کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کردی گئی ہے، 8 سے زائد افسران کو معطل کرکے چارج شیٹ دے دی گئی۔

ترجمان نادرا نے ادارے میں جے آئی ٹی کی روشنی میں کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ادارے میں جے آئی ٹی سفارشات کی روشنی میں انضباطی کارروائی شروع کردی ہے۔

ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ ڈیٹا پرائیویسی اور عدالتی نوعیت کی کارروائی کے باعث انفرادی نام جاری نہیں کر سکتے۔

قومی خبریں سے مزید