• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادرا سے شہریوں کا ڈیٹا چوری ہونے کے بڑے اسکینڈل کی تحقیقات مکمل


نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے27 لاکھ پاکستانیوں کے ڈیٹا چوری کے بڑے اسکینڈل کی تحقیقات مکمل ہوگئیں۔

نادرا سے شہریوں کے ڈیٹا چوری کے اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے کام مکمل کرلیا۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ میں 27 لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہونے کی تصدیق سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نادرا شہریوں کا ڈیٹا 2019ء سے 2023ء کے دوران چوری کیا گیا، ڈیٹا لیک اسکینڈل میں ملتان، پشاور اور کراچی کے نادرا دفاتر ملوث پائے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نادرا کا ڈیٹا ملتان سے پشاور اور پھر دبئی گیا، جے آئی ٹی رپورٹ میں نادرا کے متعدد اعلیٰ افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق نادرا ڈیٹا کے ارجنٹائن اور رومانیہ میں فروخت ہونے کے شواہد ملے ہیں، جے آئی ٹی نے رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کرادی۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے افسر وقار الدین سید نے کی، ٹیم میں حساس اداروں سمیت نادرا کے نامزد افسران بھی شامل تھے۔

قومی خبریں سے مزید