• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس کو سمجھ جانا چاہیے اسرائیل پر عالمی دباؤ کام نہیں کرے گا، نیتن یاہو

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس کو سمجھ جانا چاہیے کہ اسرائیل پر عالمی دباؤ کام نہیں کرےگا۔

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں امریکی فیصلہ بہت زیادہ برا اقدام تھا۔اسرائیلی وفد کو امریکا نہ بھیجنے کا فیصلہ حماس کےلیے پیغام تھا۔

نیتن یاہو نے کہا ک حماس کے لیے پیغام یہ تھا کہ کوئی بھی عالمی دباؤ کام نہیں آئے گا۔

دوسری جانب حماس نے کہا ہے کہ اپنے اہداف کے حصول تک کسی بھی اسرائیلی یرغمالی کو رہا نہیں کیا جائے گا۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کیساتھ فیصلہ کن اور سنسنی خیز مذاکراتی جنگ لڑ رہے ہیں، جیت ہماری ہوگی۔

حماس نے واضح کیا کہ ہم اپنی شرائط پر مضبوطی کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید