• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹر کلب ون ڈے ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے جو ملک کے 16 ریجنز میں اپریل میں شروع ہوگا ۔ پی سی بی آئین 2014 کے تحت تمام رجسٹرڈ کرکٹ کلب ( فعال اور غیر فعال) شرکت کے اہل ہوں گے۔ بورڈ نئے کلبوں کے لیے رجسٹریشن کا عمل بھی کھولے گا اور دلچسپی رکھنے والے کلب متعلقہ ڈسٹرکٹ، زونل کرکٹ ایسوسی ایشن کے ماڈل آئین کے مطابق ڈسٹرکٹ ، زونل کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ نئی رجسٹریشن کے لیے درخواست دے سکتے ہیں ۔
اسپورٹس سے مزید