• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج نیوزی لینڈ سے چوتھا ٹی ٹوئنٹی، سیریز داؤ پر، پاکستان کو جھٹکا، ان فٹ رضوان آؤٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چوتھے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے قبل پاکستان کو اس وقت دھچکا لگا جب وکٹ کیپر محمد رضوان اور نوجوان عرفان خان نیازی ان فٹ ہونے کی وجہ سے آخری دونوں میچوں سے آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا میچ جمعرات کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ سیریز ایک ایک سے برابر اورپاکستان کیلئےداؤپرلگی ہوئی ہے۔ پی سی بی میڈیکل پینل کو محمد رضوان اور محمد عرفان خان کی ریڈیولوجی رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دونوں کھلاڑی این سی اے میں بحالی پر کام کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کی رپورٹس مزید مشاورت کیلئے انگلینڈ بھیجی گئی ہیں۔ دریں اثنا پاکستان میچ میں کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کئی اسٹریٹجک تبدیلیاں کرے گا۔ نسیم شاہ کو پچھلے میچوں میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے آرام دینا بھی شامل ہے۔ شاہین آفریدی، محمد عامر اور عباس آفریدی پیس بولنگ اٹیک بنائیں گے۔ ٹیم میں محمد عامر، زمان خان اور عماد وسیم کی شمولیت کا امکان ہے۔ محمد رضوان کی جگہ حسیب اللہ اور عرفان کی جگہ فخر زمان کو موقع دیاجاسکتا ہے۔ محمد رضوان کی انجری کے حوالے سے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اس کی انجری اتنی خاص نہیں ۔ فٹنس پر سب کھلاڑی کام کررہے ہیں، کاکول کیمپ کا فائدہ ہوا ہے۔

اسپورٹس سے مزید