کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی میں متوازی فیڈریشنوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے جمعرات تک اپنے انتخابات سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ حکومت سے متحرک ہوگئی۔ ایف آئی ایچ کے پاکستانی صدر طیب اکرام نے معاملے سے الگ ہو کر دیگر ذمے داران کو مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایف آئی ایچ نے حکومت پاکستان اور پی او سے سے بھی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی کی ہدایت پر پی ایچ ایف صدر کی تقرری، انتخاب اور منظوری کی رپورٹ ایف آئی ایچ کو ارسال کردی گئی ہے۔ البتہ حیدر حسین کا کہنا ہے کہ ہم نے پہلے ہی مکمل رپورٹ بھیج دی ہے۔ دریں اثنا وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی اور شہلا رضا کو ملاقات کیلئے بلایا ہے ۔ ان کی کوشش دونوں گروپس کو یکجا کرکے نئے انتخابات کرانے کی ہوگی ۔ شہلا رضا گروپ کا موقف ہے کہ مینڈیٹ کے مطابق نئے انتخابات کرائے جائیں ، سکریٹری سید حیدر حسین جمعرات کے اجلاس میں شریک ہوں گے، جبکہ پی ایچ ایف کے سکریٹری رانا مجاہد علی خان کے مطابق طارق بگٹی کی تقرری وزیر اعظم کی جانب سے کی گئی ہے، انہیں کانگریس کے ارکان نےاعتماد کاووٹ دیا ہے، ہوگی جس کے ساتھ ڈپارٹمنٹ ہوں اور جو آئین کے مطابق ہوگی۔