پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے ساہیوال میں جھولا حادثے کی انکوائری رپورٹ تین روز میں طلب کرلی، زخمی ہونے والے بچو ں کو ایک ایک لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف غیر اعلانیہ دورے پر ساہیوال پہنچے، بغیر پروٹوکول وین میں سفر کیا اور پہنچ گئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال۔
جھولا گرنے کے حادثے میں زخمی بچوں کی عیادت کی اورانہیں ایک ایک لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا، وزیر اعلیٰ نے افسوسناک حادثے پر ڈی سی او ساہیوال کو معطل کردیا اورواقعے کی انکوائری رپورٹ تین روز میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔
ساہیوال سے واپسی پر وزیر اعلیٰ نے قادرآباد کول پاورپلانٹ کا اچانک دورہ بھی کیا، منصوبے پر کام کرنے والے چینی انجینئرز اور کارکن وزیر اعلیٰ کو اپنے قریب دیکھ کر حیران رہ گئے۔
وزیر اعلی ٰ کا کہناتھاکہ کول منصوبے پر انسان نہیں جن کام کررہےہیں، یہ منصوبہ مقررہ وقت سےپہلے مکمل ہوگا۔ انہوں نے انجینئرز اورکارکنوں کو شاباش دی اورمنصوبے کی رفتار پر اظہار اطمینان کیا۔