• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچھ نیا ٹرائی کریں اور بنائیں ’بریڈ کباب‘

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

عام کباب سے ہٹ کر آج کچھ نیا ٹرائی کیجئے اور  مزیدار ’بریڈ کباب‘ بنائیں۔

اجزاء: 

چھوٹی ڈبل روٹی کے 6 سلائس، قیمہ ½ کلو، گھی 2 کھانے کے چمچ، انڈے 2 عدد، پسا ہوا گرم مصالحہ 2 چائے کے چمچ، سرکہ 1 چھٹانک، پسی ہوئی لال مرچ 2 چائے کے چمچ، بریڈ کرم حسب ضرورت۔

فلنگ کے لئے: 

ہرا دھنیا(باریک کٹا ہوا) 2 کھانے کے چمچ، ہری مرچ (باریک کٹی ہوئی) 2 کھانے کے چمچ، پیاز (چوپ) 2 عدد درمیانی، ٹماٹر(چوپ) 1 عدد

ان سب اجزاء کو اچھی طرح مکس کرکے فلنگ تیار کرلیں۔

ترکیب: 

ڈبل روٹی کے سلائسز کو پانی میں بھگو دیں ۔ 

اب 1 پیالے میں قیمہ ڈالیں، اس میں گرم مصالحہ اور مرچ شامل کریں قیمہ میں اچھی طرح مکس کر دیں۔ 

ڈبل روٹی کے بھیگے ہوئے سلائسز کو اچھی طرح نچوڑ لیں پھر ان سلائسز کو قیمہ میں مکس کر دیں اور اس آمیزے کو ½ گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ 

آدھے گھنٹے بعد قیمہ اور ڈبل روٹی کے اس مکسچر  سے چھوٹے چھوٹے کباب بنا لیں۔ 

کباب بناتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ ان کے درمیان میں فلنگ کا مسالا بھی بھریں۔ 

بہت ہلکی آنچ پر ڈبل روٹی کے کباب فرائی کر کے سلاد ، فرنچ فرائز کیچپ کے ساتھ سرو کر دیں۔

مزید لذیذ پکوان تیار کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں (https://ramadan.geo.tv/category/recipes)، آپ مزے دار پکوانوں کی تراکیب سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

خاص رپورٹ سے مزید