• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اروند کیجریوال کی گرفتاری سے متعلق امریکا کے بیان پر بھارت کا اعتراض

فائل فوٹو
فائل فوٹو

دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے حوالے سے  امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان کے ریمارکس پر بھارت نے اعتراض کیا۔

ایک بیان میں بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ سفارت کاری میں ریاستوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ دوسروں کی خودمختاری اور اندرونی معاملات کا احترام کریں۔

بھارتی وزارت خارجہ  نے کہا کہ بھارت کا قانونی عمل ایک آزاد عدلیہ پر مبنی ہے، اس پر الزام لگانا غیرضروری ہے۔

اس کے علاوہ بھارت نے نئی دہلی میں امریکا کی قائم مقام ڈپٹی چیف آف مشن گلوریا بربینا کو دفتر خارجہ طلب کر کے سخت احتجاج بھی ریکارڈ کروایا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ ان کا ملک صرف منصفانہ قانونی عمل کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، انہوں نے نئی دہلی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ جیل میں قید عام آدمی پارٹی کے سربراہ کیلئے بروقت اور فیئر ٹرائل کو یقینی بنائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید