• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل ڈبلیو ایم سی کا گڈ فرائیڈے، ایسٹر پر کرسچن ورکرز کیلئے 5 ہزار روپے بونس کا اعلان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کے تہوار کے موقع پر کرسچن ورکرز کے لیے 5 ہزار روپے بونس کا اعلان کیا گیا ہے۔

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او بابر صاحب دین کی ہدایت پر ایچ آر ڈپارٹمنٹ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے 9199 سینٹری ورکرز، 73 سپروائزرز، 250 ڈرائیورز اور 6 ہیلپرز کو بونس دیا جائے گا۔

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ گڈ فرائیڈے کی چھٹی سے قبل شہر بھر میں زیرو ویسٹ آپریشن کیا جائے گا۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ تمام ورکرز اپنی شفٹ سے 2 گھنٹے زائد فیلڈ میں کام کریں گے، ایسٹر کی تقریبات سے قبل شہر کے 266 گرجا گھروں کی صفائی یقینی بنائی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید