• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بونیر: گاڑی کھائی میں گرگئی، 8 افراد جاں بحق

بونیر کے علاقے چغرزئی پانڈھیر میں گاڑی کھائی میں گرگئی، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سواڑئی کے ایک ہی خاندان کے 8 افراد اپنی گاڑی میں شاہی گاؤں جارہے تھی کہ چغرزئی پانڈھیر کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔ جس کے باعث گاڑی میں سوار تمام افراد جاں بحق ہو گئے۔ 

مقامی لوگوں اور پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے لاشوں کو نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال ڈگر منتقل کردیا۔

قومی خبریں سے مزید