• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ایک شاندار فوجی کامیابی حاصل ہوئی، اس کامیابی میں بم کو ایران کے ہاتھ سے چھین لیا گیا۔ 

امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں مزید کہا کہ ایران میں ہر موقع پر امریکا مردہ باد کے نعرے لگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے ہزاروں امریکیوں کو قتل یا زخمی کیا ہے، کارٹر دورِ حکومت میں تہران میں امریکی سفارت خانے پر قبضہ بھی کیا گیا، گزشتہ روز ہم نے ایک شاندار فوجی کامیابی حاصل کی۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس کامیابی میں بم کو ایران کے ہاتھ سے چھین لیا، اگر انہیں موقع ملتا تو وہ یہ بم ضرور استعمال کرتے، گزشتہ روز کے حملے میں امریکی فوج نے بہادری اور ذہانت کا استعمال کیا۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کے حملے میں امریکی فوج نے ایک مکمل اور فیصلہ کُن فتح حاصل کی، ہماری ناقابلِ یقین فوج کا شکریہ۔

انہوں نے کہا کہ امریکی فوج نے کل رات حیرت انگیز کام کیا، یہ واقعی خاص تھا، انہوں نے کہا کہ امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید