• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈویژنل ماحولیاتی کمیٹی نے12 کیسوں کی منظوری دیدی

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)ڈویژنل ماحولیاتی کمیٹی نے12 کیسز کی منظوری دیدی جن میں سے 10 ضلع راولپنڈی اور ضلع چکوال و اٹک کا ایک ایک کیس تھا۔ پٹرول پمپس کے کل 9 کیس پیش کئے گئے جن میں سے 7 ضلع راولپنڈی،ایک اٹک اور ایک ضلع چکوال کا کیس تھا۔اسی طرح کمرشل بلڈنگز کیسز میں ضلع راولپنڈی کی 3 بلڈنگز کے کیس پیش کئے گے۔ اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ محکمہ ماحولیات کے انسپکٹرز اپنے اپنے ایریاز میں اب تک جاری ہونے والے این او سیز پر ہونے والی تعمیرات کی تفصیلی رپورٹ لے کر آئیں۔
اسلام آباد سے مزید